اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: متعدد سکیورٹی اہلکار کورونا سے متاثر

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں سنیچر کے روز 80 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ان 80 افراد میں سے 75 افراد سیکیوریٹی اہلکار ہیں جبکہ دو سیاح سمیت پانچ دیگر افراد بھی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

image
image

By

Published : Aug 2, 2020, 11:31 AM IST

Updated : Aug 2, 2020, 12:16 PM IST

اس کے علاوہ کورونا سے متاثر 11 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں اور ان لوگوں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، 11 افراد میں سے نو افراد سی آر پی ایف کے جوان ہیں جبکہ دو سیاح ہیں۔

ٹویٹ

سنیچر کے روز محکمۂ صحت نے پورٹل پر 12 پازیٹیو کیسز کا اندراج کیا تھا لیکن اس کے بعد شام میں مزید رپورٹ آنے کے بعد 68 نئے کیسز سامنے آئے لیکن یہ اعداد و شمار پورٹل میں درج نہیں کیے گئے تھے۔

ادھمپور کے ڈی سی ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ٹویٹ کر کے کورونا وائرس کے 80 کیسز سامنے آنے کی اطلاع دی ہے۔

ٹویٹ کے مطابق پازیٹیو پائے گئے 80 لوگوں میں سے 50 بی ایس ایف کے جوان ہیں، 12 شیر کشمیر پولیس اکیڈمی کے جوان، 13 سی آر پی ایف کے جوان اور دو سیاح سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دو سیاح اور تین پازیٹیو پائے گئے لوگوں نے جن لوگوں سے رابطہ کیا ہے ان کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

اس ٹویٹ میں سنیچر کے روز کووڈ کیئر سینٹر میں آئیسولیشن کے لیے رکھے گئے لوگوں میں سے 11 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں چھٹی دیے جانے کی بھی بات کی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2020, 12:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details