اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسے سیاحوں کو بچایا گیا - شاہراہ کے جواہر ٹنل پر بھاری برفباری

سیاحوں کا کہنا تھا کہ شاہراہ کے جواہر ٹنل پر بھاری برفباری کی وجہ سے وہ بانہال میں درماندہ تھے اور واپس جموں کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں پھنس گئے۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسے سیاحوں کو بچا لیا گیا
جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسے سیاحوں کو بچا لیا گیا

By

Published : Jan 6, 2021, 4:22 PM IST

Updated : Jan 6, 2021, 6:41 PM IST

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر گزشتہ شب دو مسافر بردار گاڑیاں کیچڑ میں پھنس گئی تھیں۔ تاہم اس پر سوار سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسے سیاحوں کو بچایا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق راجستھان کے سیاح بانہال سے واپس جموں کی جانب جارہے تھے کہ شاہراہ کے پنتھال کے مقام پر مٹی کے تودے کے زد میں دونوں گاڑیاں آگئیں جس کی اطلاع ملتے ہی تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل کے اہلکاروں نے بچاو مہم شروع کر کے اٹھ سیاحوں کو بچا لیا۔

سیاحوں کا کہنا تھا کہ شاہراہ کے جواہر ٹنل پر بھاری برفباری کی وجہ سے وہ بانہال میں درماندہ تھے اور واپس جموں کی طرف جارہے تھے۔

واضح رہے کہ بھاری برفباری اور بارش کی وجہ سے شاہراہ پر بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک آئی ہیں جس کے سبب شاہراہ پر چار روز سے مسلسل نقل و حرکت مکمل طور بند ہے۔

Last Updated : Jan 6, 2021, 6:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details