پونچھ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظامجموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں جشن عید میلادالنبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔Eid Milad UN Nabi Celebratation Different Part Of Kashmir
حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں کھرم درگاہ میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عیدالمیلاد النبی کی مناسبت سے ایک جلوس نکالا گیا۔اس موقعہ پر درگاہ کے مفتی نے عید میلاد النبی پر روشنی ڈالی۔
جموں میں سینکڑدں مقامات پر ریلیاں اور پروگرام منعقد کئے گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔جموں شہر میں انجمن ِ اصلاح المسلمین جموں کے زیر اہتمام مکہ مسجد بٹھنڈی جموں میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان ِ توحید نے شرکت کی۔اس میں مہتمم جامعہ محمدیہ سیری خواجہ پونچھ مولانا عبداللہ حسین قاسمی اور علامہ سید غلام حسین رضوی نے خطاب کیا۔
ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تمام وبلاک ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ تمام جامع مساجد میں جشن میلاد النبی بڑے مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ نورانی عید گاہ منڈی میں زیر صدارت حضرت مولاناسید شاہد بخاری زیر قیادت سید پیر فاروق حسین بخارہ جہاں پر کشمیر سے آئے ہوئے عالم دین اور دیگر شعاء نے خطاب کیا۔
مرکزی جامع مسجد منڈی کے امام وخطیب مولاناسید فاضل حسین شاہ رضوی کی نگرانی میں جلوس محمدی کا اہتمام کیاگیا۔ صبح نو بجے سے ساڑے گیارہ بجے کے درمیان مرکزی جامع مسجد میں نعت رسول مقبول ص اور علماء کرام کے بیانات پر مبنی پروگرام منعقد ہوا۔ قریب بارہ بجے جلوس محمدی کی روانگی سے قبل میلاد چوک منڈی میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا گیا۔اس کے بعد نعت رسول ص اور پروگرام کے صدر کی استقبالیہ بات سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Night Long Prayers at dargah Hazratbal: درگاہ حضرتبل میں شب خوانی، ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد متوقع
حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں کھرم درگاہ میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلع سے بلکہ وادی کے اطراف و اقناف سے عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔