شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل بونيار ہیڈ کوارٹر سے 10 کلو میٹر کی دوری پر واقع سیڈ ملٹی فیکیشن فارم ترک کانجن علاقے میں واقع ہے جو 41 کنال کی زمین میں بنا ہوا ہے اس فارم میں مختلف قسم کی سبزیاں اور سبزیوں کے بیج لگائے جاتے ہیں۔
کشمیر کے ایگریکلچر کو فروغ دینے کے لیے فارم میں الگ الگ قسم کی سبزیاں اور پودے اگائے جاتے ہیں جیس میں گاجر، مولی، ٹماٹر، مرچ، بینگن اور دیگر کئی اقسام کی سبزیاں شامل ہیں۔ تیار ہونے کے بعد سبزیوں کو مختلف ایگریکلچر دفتروں میں اور لال منڈی سرینگر میں فروخت ہونے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ اس فارم میں ہر سال لاکھو پودے تیار کیے جاتے ہیں جو وادی کے الگ الگ ایگریکلچر دفتروں میں بھیجے جاتے ہیں۔ Efforts to promote Agriculture in Kashmir
فارم مینیجر عمر پال سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ 41 کنال کا فارم ہے اس میں عربی کی فصل الگ ہوتی ہے اور خریف کی الگ اور ہم ہر سال یہاں بڑی تعداد میں سبزیوں کے بیج اور سبزیاں اگاتے ہیں اور سبزیاں تیار ہونے کے بعد ہم اسے لال منڈی سرینگر فروخت کے لیے بھیج دیتے ہیں۔