سری نگر: وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد آج بدھ کے روز یعنی یکم مارچ سے تعلیمی اداروں میں درس و تدرس کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔آج صبح سے ہی شہر و مضافات میں مختلف رنگوں کے اسکول یونیفارم میں طلبا و طالبات کو اسکول بسوں کے انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔لڑکے و لڑکیوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق تقریبا 3 ماہ کے عرصے کے بعد اسکولوں میں درس و تدریس کا کام شروع ہوا۔طلباء کا اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں۔ایک طرف اساتذہ کا طلباء کو گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا دوسری طرف لڑکے اور لڑکیوں نے اپنے ہم جماعتیوں سے لمبے عرصے کے بعد ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا،
اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمیئ سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر شہر اور مضافات کے بازاروں میں رونقیں واپس لوٹ آئی ہے۔اس سلسلے میں طلباء کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے کے بعد تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کو لے کر پرعزم ہیں۔کلاس روم میں بیٹھ کر پڑھائی کرنے کا لطف ہی کچھ ہو تا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی طویل عرصے کے بعد کلاس میں پڑھاتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں سے ملنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ آج انتظاری کی گھڑی ختم ہو گئی۔امید کرتے ہیں یہ سلسلہ لمبے عرصے تک جاری رہے گا۔اس دوران ہم اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسکولی طلباء کی آواجاہی سے بازاروں کی رونقیں بھی جیسے لوٹ آئی ہے۔ طلباء کہتے ہیں کافی وقت کے بعد ہم اپنے اساتذہ کو روح بروح کلاسز میں پڑھاتے ہوئے دیکھے گے اور نئے دوستوں سے بھی ملے گے۔ جس کا انہیں بے صبری سے انتظار تھا۔ اسکول انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں والدین کی خوشی بھی دیکھنے ہی بنتی تھی۔