اردو

urdu

ETV Bharat / state

Educational Conference ترال میں تنظیم المکاتب کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

پلوامہ ضلع کے ترال کے پنر جاگیرل میں تنظیم المکاتب لکھنو کی جانب سالانہ دینی تعلیم کانفرنس منقعد کی گئی جس میں لکھنو اور وادی کشمیر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

ترال میں تنظیم المکاتب کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
ترال میں تنظیم المکاتب کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

By

Published : Jun 17, 2023, 4:42 PM IST

ترال میں تنظیم المکاتب کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

ترال:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے تنظیم المکاتیب لکھنو کی جانب سے آج پنر جاگیر ترال میں سالانہ دینی تعلیم کانفرنس منقعد کی گیی جس میں لکھنو اور وادی کشمیر کے مقتدر علماء نے شرکت کی جن میں مولانا سید شمیم۔الحسن ،مولانا ممتاز علی، مولانا غلام مہدی اور دیگر کئ علماء نے شرکت کی۔ تقریب میں جنوبی کشمیر سے آیے ہوئے شعیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے حضرات اور عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں علماء کرام نے سامعین پر زور دیا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت اور افادیت زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ معاشرے میں اخلاقی پستی اور دیگر بری رسومات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ دین اسلام کی عالمگیر اور آفاقی خوبیوں اور محاسن کی بنا پر اس کے دشمنان اور حاسدین روزِ اول سے ہیں۔ اسلام کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں لیکن ان کی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتیں کیونکہ یہ اللہ کا پسندیدہ دین ہے۔ دین اسلام اپنی جامعیت اور تعلیمات کے کامل ہونے کی بنا پر دیگر مذاہبِ عالم پر فوقیت رکھتا ہے ۔یہ دوسرے تمام مذاہب سے ممتاز ہے کیونکہ اسلام کی خوبیوں اور اوصاف کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو اس کو دیگر مذاہب اور نظریات سے ممتاز کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:Mega Edcational Mela ہندواڑہ میں میگا ایجوکیشن میلے کا انعقاد

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے تنظیم المکاتب کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ انکی تنظیم پورے ملک میں بچوں کے اندر ابتدائی دینی تعلیم حاصل کرنے کی دلچپسپی پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔اس حوالے سے وادی کشمیر میں بھی سینکڑوں مکاتب قائم کیے گئے ہیں تاکہ بچوں کے اندر تعلیمی رجحان پیدا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details