پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ میں سماگرا شکشا اور زونل ایجوکیشن آفس کے اشتراک سے اسکول منیجمنٹ کیٹیوں ولیج کمیٹیوں، ولیج ایجوکیشن کمیٹیوں اور پی آر آئی کے اراکین لیے کمیونٹی موبلائزیشن کم سینسیٹائزیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو زون کے تعلیمی منظر نامے میں مثبت تبدیلی لانے میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس کے مقصد اسٹیک ہولڈرز کو متحد کرنا تھا تاکہ وہ معیاری تعلیم کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کمیونٹیز کو متحرک کرنے کے لیے فعال طور پر کام کریں۔
پروگرام میں ڈی ڈی سی چیئرمین باری اندرابی، زونل ایجوکیشن آفیسر کاکاپورہ سیف الدین پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول کاکاپورہ محمد مقبول پرنسپل ہائر سیکنڈری پینگلانہ نثار احمد زونل کوآرڈینیٹر کلچرل توفیق علی سمیت محکمہ تعلیم کے کئی افسران نے شرکت کی۔ پروگرام میں وی ای سی ممبران، ایس ایم سی، پی آر آئی، بزرگ شہریوں، اساتذہ نے شرکت کی۔