محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی اسکول ساتھرہ میں تعلیمی پروگرام منعقد پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع تحصیل منڈی میں منقدہ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین پونچھ تعظیم اختر بطور خاص شریک ہوئی جبکہ ان کے ہمراہ بلاک ترقیاتی کونسل ساتھرہ فریدہ بی زونل ایجوکیشن آفیسر ساتھرہ چمیل سنگھ موجود رہے۔
ان کے علاوہ دیگر عملہ و تعلیمی زون ساتھرہ کے مختلف اسکولوں کے انچارج اساتذہ نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ اس پروگرام میں بلاک ساتھرہ کے متعدد مقامات سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ دوران پروگرام مقررین نے آیا اور ہلپرز کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس کراتے ہوئے پرائیمری اسکولوں میں بچوں کی دیکھ بھال و انہیں وقت پر مڈے میل فراہم کرنے کی تلقین کی۔
اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین پونچھ تعظیم اختر نے کہا کہ سرکار کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں چھوٹے بچوں کی دیکھ ریکھ کی غرض سے خواتین کے لیے "آیا اور ہلپرز" کی سکولوں میں تعیناتی کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جو کہ سرکار کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوپورمیں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد
جس کے تحت پروگرام میں شامل تین طبقات سے وابسطہ یتیم, بیوائیں, اور طلاق شدہ قریب 52 خواہشمند خواتین اور بچیوں کو زون ساتھرہ کے مختلف اسکولوں میں تعیناتی کے لیے آیا اور ہلپرز کے حکم نامے تقسیم کیے گیے ہیں۔ تاکہ بے سہارا بیوائیں اور طلاق شدہ خواتین اور بلخصوص یتیم بچیاں بااختیار بن سکیں۔