اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: تعلیمی سرگرمیاں شروع، کلسٹر یونیورسٹی نے انٹرنس ٹیسٹ کا اہتمام کیا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کلسٹر یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک محمد یوسف پیرزادہ کا کہنا تھا کہ 'آج پہلی بار یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ اور انٹیگریٹڈ کورسز کے لیے انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹیسٹ میں 10579 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔

education activities resume in kashmir, cluster university held entrance exams
کشمیر: تعلیمی سرگرمیاں شروع، کلسٹر یونیورسٹی نے انٹرس ٹیسٹ کا اہتمام کیا

By

Published : Feb 25, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ روز قریب سات ماہ بعد اسکولوں میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا وہیں منگل کو کلسٹر یونیورسٹی کشمیر میں مختلف کلاسوں میں داخلے کے لئے انٹرنس ٹیسٹ عمل میں لایا۔

کلسٹر یونیورسٹی کے انٹرنس میں کشمیر کے تقریباً سبھی اضلاع سے آئے طلباء نے حصہ لیا۔ کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے انڈر گریجویٹ اور انٹیگریٹڈ کورسز میں داخلے کے لیے درخستیں طلب کی گئی تھی۔

کشمیر: تعلیمی سرگرمیاں شروع، کلسٹر یونیورسٹی نے انٹرس ٹیسٹ کا اہتمام کیا

تعلیمی ادارے تقریباً سات مہینے تک بند رہنے کے بعد کل کھولے گئے اور آج کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد لیا گیا۔

جہاں عوام نے یونیورسٹی کے اس قدم کو سراہا ہے وہیں طلباء کی بڑی تعداد نے امتحان میں شمولیت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کلسٹر یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک محمد یوسف پیرزادہ کا کہنا تھا کہ 'آج پہلی بار یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ اور انٹیگریٹڈ کورسز کے لیے انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹیسٹ میں 10579 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'طلباء کو بہتر تعلیم اور بہتر بنیادی سہولیت فراہم کرنے کے ارادے سے اس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ہمارے وادی کے ہر ایک اضلاع میں آج انٹرنس ٹیسٹ لیا جا رہا ہے اور مارچ مہینے کے پہلے ہفتے میں نتائج متوقع ہیں۔ جس کے بعد 15 مارچ سے کلاسز شروع کی جائیں گئی۔

قبل ذکر ہے مرکزی حکومت کے جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے اور طلباء کی تعلیم پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details