اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں لاک ڈاؤن میں نرمی - urdu news

کولگام میں انتظامیہ کی جانب سے مرحلہ وار طریقے سے لاک ڈاون میں نرمی بحال کی گئی ہے جبکہ مختلف قصبہ میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔

کولگام میں لاک ڈاؤن میں نرمی
کولگام میں لاک ڈاؤن میں نرمی

By

Published : Jun 1, 2021, 10:37 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون میں مرحلہ وار طریقے سے نرمی بحال کی گئی ہے۔

اس دوران ضلع کے مختلف قصبہ میں باری باری کر کے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد بازاروں میں چہل پہل دیکھنے کو ملی اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی قطاریں بھی نظر آئیں۔

ویڈیو

واضح رہے کہ ضلع کولگام کو پہلے ہی اورینج زون میں تبدیل کردیا گیا تھا اس کے باوجود بھی یہاں کے لوگ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دیکھے گیے۔

اس تعلق سے کولگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر بلال محدین بٹ نے آج خود مختلف بازاروں کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ ضلع میں مرحلے وار طریقے سے کاروباری ادارے بحال کرنے کے لیے منصوبے بنائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details