بیٹری سے چلنے والے یہ رکشہ پہلے پانچ دن تجربے کے بنیادوں پر چلیں گے جس کے دوران ماہرین ان کی صلاحیت ، خصوصیات اور دیگر ضروری عوامل کا جائزہ لیں کر مستقل چلنے پر فیصلہ کریں گے۔
ای رکشہ سرینگر کے سڑکوں پر آنے والے ہیں - بڑھتی ہوئے ٹریفک
سرینگر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک اور آلودگی کو دیکھتے ہوئے حکام نے شہر کے متعدد علاقوں میں ای رکشہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای رکشہ سرینگر کے سڑکوں پر آنے والے ہیں
ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اقرا ملا ٹک نے کہا کہ ’ اہ ان ای رکشہ کا موسمی تناضر کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ وادی کے سرد ترین موسم میں ای رکشا میں کوئی مشکل نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ جائزہ لینے کے بعد وہ ایک رپورٹ تیار کریں گے اور اسے ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر میں پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر یہ ای رکشہ فائدہ مند ثابت ہوئے تو ہم ان کے روٹ پلان پر فیصلہ کریں گے‘۔