پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع وومنز ڈگری کالج کے میدان میں لڑکیوں کے لئے وزنل انٹر اسکول کھو کھو اور کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 200 لڑکیوں نے شرکت کی۔لڑکیوں میں مقابلے کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ پرنسپل خواتین ڈگری کالج پلوامہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے ان کھیلوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر مہمانوں نے کہا کہ پلوامہ کے طلباء باصلاحیت ہیں اور تمام کھیلوں کی سرگرمیوں میں آسانی سے حصہ لے سکتے ہیں۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی لڑکوں کی طرح آگے بڑھے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا فرض ہے کہ وہ طلباء کو کھیلوں کے پروگراموں میں حصہ لینے کی ترغیب دے اور تعلیمی اداروں کے طلباء کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائے جس سے وہ خود کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے قابل بھی ہوں گے۔