پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں بن موسم بارش کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے اس مرتبہ دھان کی پینری لگانے میں بڑی تاخیر ہو گئی ہے۔ اس سے کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اگرچہ کسانوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زرعی شعبے پر بھی برے اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ضلع میں اگرچہ وسیع اراضی پر میوہ جات اگائے جاتے ہیں، تاہم ضلع پلوامہ میں دھان کی بھی کاشت کی جاتی ہے جس سے ضلع پلوامہ کی ایک اچھی آبادی وابستہ ہے۔ دھان کی کھیتی کی وجہ سے یہاں پر مقامی و غیر مقامی لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہوتا ہے۔ اس وقت اگرچہ ضلع پلوامہ کے نچلے علاقوں میں دھان کی پنیری کو کھیتوں میں لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن اس میں بڑی تاخیر ہو رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور لگاتار بارشوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج بھی کچھ کھیت ویران نظر آ رہے ہیں۔