اردو

urdu

By

Published : Dec 3, 2020, 12:20 PM IST

ETV Bharat / state

رابطہ سڑک کی عدم دستیابی، مریض کو پالکی پر سڑک تک پہنچایا گیا

ڈوڈہ کے دور افتادہ گاؤں چوبر ملوانہ میں سڑک سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے ایک مریض کو کئی کلومیٹر تک پالکی پر لے جایا گیا تب جاکر سڑک تک رسائی ممکن ہوئی۔

مریض کو پالکی پر سڑک تک پہنچایا گیا
مریض کو پالکی پر سڑک تک پہنچایا گیا

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بیشتر دیہات ابھی بھی ایسے ہیں جہاں رابطہ سڑکیں کی سہولیت دستیاب نہیں ہے اور موجود وقت میں یہ سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مریض کو پالکی پر سڑک تک پہنچایا گیا

ڈوڈہ کے دور افتادہ گاؤں چوبر ملوانہ میں سڑک سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے ایک مریض کو کئی کلومیٹر تک پالکی پر لے جایا گیا تب جاکر سڑک تک رسائی ممکن ہوئی ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ اب بھی سڑک کی سہولیات سے محروم ہے۔ ہر انتخاب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے دعوی کئے کہ انتخابات کے فوراً بعد عوام کی مانگ کو پورا کیا جائے گا لیکن تاحال وہ وعدے وفا نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اُن کو سڑک سہولیت فراہم نہیں کی جاتی ہے تو وہ اس ڈی ڈی سی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

مقامی باشندہ شیش رام نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ کم از کم گاؤں کے لئے ڈسپنسری دیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانیں بچ جائیں۔

پالکی پر سڑک تک پہنچائی گئی خاتون مریض کے شوہر حاکم سنگھ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہیں اور ڈوڈہ میں اہلیہ کا علاج کرنے کے لئے اُس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے ہیں پھر علاج کہاں سے کریں گے اس لئے واپس گھر آنا پڑتا ہے۔گاؤں والوں کی مالی،جانی مدد سے مریض کو اسپتال پہنچایا جاتا ہے۔

مقامی نوجوان ونود پریہار نے بتایا کہ آزادی کے ستر برس گزر جانے کے بعد بھی حکومتیں لوگوں کو رابطہ سڑک کی سہولیت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اس کے علاوہ طبی سہولیت کا بھی فقدان ہے جس کی اِن علاقہ جات کے عوام کو ہر وقت ضرورت پڑتی ہے اور وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details