جمعہ کو جموں و کشمیر میں خوشگوار موسم جاری رہا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے 22 مارچ سے موسلا دھار بارش اور برف باری کے تین دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 'توقع ہے کہ 21 مارچ تک موسم بنیادی طور پر خشک اور خوشگوار رہے گا لیکن 22 مارچ کو جموں و کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس سے 24 مارچ تک درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارش / برفباری کا امکان ہے۔'
محکمہ کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش ہو سکتی ہے اور بالائی علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔ اسی طرح کرگل میں درمیانے درجے کی برفباری جبکہ لیہہ میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔