اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات محض مجرمانہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے: آئی جی کرائم

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے آئی جی کرائم ایم کے سنھا کے مطابق منشیات کی وبا نہ صرف مجمرانہ اور امن و قانون کا مسئلہ ہے بلکہ یہ ایک سماجی مسئلہ بھی ہے۔

منشیات محض مجرمانہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے: آئی جی کرائم
منشیات محض مجرمانہ نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے: آئی جی کرائم

By

Published : May 16, 2020, 11:07 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی پی کرائم ایم کے سنہا نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں منشیات کی وبا کے خاتمے اور اس کے کاروبار سے وابستہ مافیا کا شکنجہ کسنے کے لئے ایک اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس تشکیل دیا گیا ہے۔

ایم کے سنہا نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ امن و قانون یا صرف ایک مجرمانہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے جس کے سدباب کے لئے سماج کے تمام طبقوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس دلدل میں پھنسے نوجوانوں کو باہر نکالا جا سکے۔

آئی جی پی کرائم نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس منشیات مافیا کے سرغنوں کے خلاف شواہد جمع کرکے ان کا شکنجہ کسنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرے گا۔

ایم کے سنہا نے میڈیا کو بتایا: ‘‘منشیات کی وبا کے خاتمے کے لئے ایک اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کی منظوری کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ اس ٹاسک فورس کے چار یونٹس ہوں گے۔ ایک تحقیقاتی یونٹ ہے، اس یونٹ میں کام کرنے والوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ تحقیقات کے دوران کن کن لوگوں کو دھیان میں رکھنا ہے۔ دوسرا ٹریننگ یونٹ ہے جس میں تربیت یافتہ اور تجربہ کار افسر ہوں گے جو زونوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔ تیسرا انٹیلی جنس یونٹ ہے جو تکنیکی و انسانی بنیادوں پر انٹلی جنس حاصل کرے گا اور اس کے پاس پورا ڈاٹا ہوگا۔ چوتھا ریڈ یونٹ ہے جو موصولہ انٹلی جنس کے تحت کارروائی کرے گا۔’’

ایم کے سنہا نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں نشہ آور ادویات جیسے کیپسول اور انجکشنوں کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘‘یہاں ایک تو منشیات سرحد پار سے اسمگل کی جاتی ہیں دوسرا ملک کی شمالی ریاستوں جیسے دلی، پنجاب اور ہریانہ سے آنے والے نشہ آور ادویات جیسے نشہ آور کیپسول اور انجکشنوں کا یہاں بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوتا ہے اس کی موثر طریقے سے لگام کسنے کے لئے ٹاسک فورس خصوصی توجہ مبذول کرے گا۔’’

سنہا نے کہا کہ منشیات مافیا کی بڑی مچھلیوں کا شکنجہ کسنے کے لئے شواہد جمع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا: ‘‘ہماری کوشش یہ ہونگی کہ بڑی مچھلیوں جو اس پورے مافیا کو چلارہی ہیں کے خلاف شواہد جمع کرکے ان کا شکنجہ کس لیں کیونکہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ یہ بڑی مچھلیاں اپنے اور زمینی سطح پر کام کرنے والوں کے درمیان اتنا فاصلہ رکھتی ہیں کہ ان کے خلاف شواہد جمع کرنا مشکل کام بن جاتا ہے۔’’

موصوف آئی جی پی نے کہا کہ نوجوانوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے والدین اور تعلیمی اداروں کا بھی بہت بڑا رول ہے۔

انہوں نے کہا: ‘‘جو نوجوان اس دلدل میں پھنس گئے ہیں یا جنہیں اس میں پھنسنے کے خطرات ہیں، کو باہر نکالنے کے لئے سب سے بڑا رول والدین اور تعلیمی اداروں کا ہے اس کے علاوہ سماج کے تمام طبقوں کو آگے آنا چاہئے کیونکہ آخر یہ ایک سماجی مسئلہ ہے امن و قانون یا محض ایک مجرمانہ مسئلہ نہیں ہے۔’’

سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو یونین ٹریٹری سے منشیات کی وبا کا قلع قمع کرنے کے لئے بے حد فکر مند ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details