اطلاعات کے مطابق گاندربل پولیس نے ضلع میں منشیات کو ختم کرنے کے لیے کئی علاقوں میں الگ الگ جگہوں پر ناکہ بندی کی تھی اور ناکہ بندی کے دوران ہی ایک گاڑی زیر نمبر JK02AC 2111 کو صفاپور ہ علاقے میں روکا گیا جس نے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق ڈرگس (منشیات) سپلائی کرنے والے یہ ملزم سرینگر کے شال ٹینگ علاقے سے تعلق رکھتے ہے جو آج صفاپورہ میں منشیات فروخت کرنے کے غرض سے آیا تھا تاہم پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم پولیس کی گرفت میں آیا۔
پولیس نے ایک ایف آئی آر 18/2020 U/S 8/21 درج کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا یہ ملزم بڑے پیمانے پر نوجوانوں میں منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب لے جا رہا تھا-