اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستان کا ڈرون دیکھا گیا - بارڈر سکیورٹی فورس

بی ایس ایف نے گزشتہ رات جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر کے ارنیا علاقے میں بین الاقوامی بارڈر (آئی بی) پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلا گیا۔

آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستان کا ڈرون دیکھا گیا
آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستان کا ڈرون دیکھا گیا

By

Published : Nov 29, 2020, 10:04 AM IST

جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر کے ارنیا علاقے میں گزشتہ رات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی بارڈر (آئی بی) پر ایک ڈرون کو دیکھا۔

بی ایس ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ واپس پاکستان کی طرف چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق 21 نومبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پاکستان فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے دوران مینڈھر سیکٹر میں ڈرون کی نقل و حرکت کو دیکھا گیا۔

وہیں 20 نومبر کو پاکستان کی سمت سے دو ڈرونز اسپاٹ کیے گئے جنہوں نے بعد میں سامبا سیکٹر میں آئی بی کو عبور کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details