سکیورٹی فورسز نے ایل او سی کے قریب ڈرون مار گرایا راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں آج صبح لائن آف کنٹرول کے قریب ایک مشتبہ ڈرون دیکھا گیا۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے فورا کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرایا۔ڈرون کو مار گرانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سرحد کے بالکل قریب واقع بیری پٹن اور سیوٹ کے علاقوں میں ایک ڈرون کو دیکھا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون مار گرانے کے بعد تلاشی شروع کی۔ ڈرون کی تلاشی کے دوران میگزین، نقد روپے اور دیگر اشیاء وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق بیری پٹن اور سیوٹ کے علاقوں میں ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔اس کے بعد فورا کارروائی کی گئی اور ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈرون کو مار گرانے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔اس طرح کی کارروائی انجام دینے کے بعد علاقے میں تلاشی مہم چلائی جاتی ہے۔جو ہم لوگ کر رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں:Timber Smugglers Arrested in Uri اوڑی میں تین اسمگلر گرفتار، 60 مکعب لکڑی ضبط
ان کا کہنا مزید کہنا ہے کہ سرحد پار سے ڈرون کو اسمگلنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک اس سے جو چیزیں برآمد ہوئی ہیں ان میں ایک اے کے رائفل کے کچھ میگزین، ایک سیل بند پیک، اور نقدی روپے شامل ہیں۔ علاقے میں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پہلے بھی سرحد کے قریب اس طرح کی کارروائی کو انجام دی ہے۔سرحد پار سے مبینہ طور پر اسمگلنگ کے لئے ڈرون کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔