اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ جیل میں پایا گیا ڈرون مقامی بچے کا - ڈرون

ریاست جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں گزشتہ روز جیل کے احاطے میں ایک ڈرون کیمرہ پائے جانے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے بعد اسکے مالک کا پتہ لگایا۔

کشتواڑ جیل میں پایا گیا ڈرون مقامی بچے کا

By

Published : Jul 4, 2019, 7:29 PM IST

جمعرات کو ایس ایس پی کشتواڑ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے بعض میڈیا اداروں کی جانب سے پھیلائی جا رہی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈرون ایک مقامی بچے کا ہے جسے اس نے آن لائن خریدا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ڈرون ایک مقامی بچے نے گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے خریدا تھا۔

کشتواڑ جیل میں پایا گیا ڈرون مقامی بچے کا

انکا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران خود بچے نے اعتراف کرکے کہا کہ وہ گرائونڈ میں اس ڈرون کو موبائل کے ذریعے آپریٹ کر رہے تھے کہ اچانک ڈرون وائی فائی (wifi)رینج سے باہر ہوکر ٹاور سے ٹکرانے کے بعد جیل احاطے میں جا گرا۔

ایس ایس پی کشتواڑ نے اس خبر کے حوالے سے سبھی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’بعض میڈیا اداروں نے اپنے اپنے ڈھنگ سے اسکی خبریں بنا لیں جو بے بنیاد ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details