اردو

urdu

By

Published : Mar 14, 2021, 8:26 PM IST

ETV Bharat / state

پٹھان کوٹ: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ

گذشتہ کئی عرصہ سے پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششیں جاری ہے جبکہ بی ایس ایف اہلکاروں کی چوکسی کی وجہ سے پاکستان اپنے منصوبوں میں ناکام ہورہا ہے۔

drone activity spoted at pathankot's indo-pak border
پٹھان کوٹ: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ

پٹھان کوٹ کے بامیال سیکٹر میں بھارت۔پاک سرحد پر بھارتی چوکی کے قریب پاکستان کی جانب سے ایک ڈرون کو سرگرم دیکھا گیا۔ باڈر پر پاکستانی ڈرون کی موجودگی کے بعد بی ایس ایف نوجوانوں نے دو راونڈ فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔

بی ایس ایف اہلکاروں اور پولیس کی جانب سے اس علاقہ میں تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس عہدیدار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ڈرون کے ذریعہ بھارتی علاقہ میں کوئی چیز گرائی گئی یا نہیں۔ علاقہ میں تلاشی مہم بھی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details