اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: مہاراج پورہ علاقے میں صاف پانی کی شدید قلت - انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواتین

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے مہاراج پورہ علاقے میں گزشتہ پانچ برسوں سے پینے کے لیے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔

صاف پانی کی شدید قلت
صاف پانی کی شدید قلت

By

Published : May 1, 2020, 11:58 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرکار اور پی ایچ ای ڈپارٹمنٹ نے ہمیں نظرانداز کیا ہے۔ ہم نے کئی مرتبہ پینے کے صاف پانی کے لیے درخواست کی لیکن اب تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا ہے۔

صاف پانی کی شدید قلت

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواتین کو پانی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں اور دوسرے علاقے سے پانی لانا پڑتا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کبھی بارش ہوتی ہے تو ہم وہی پانی جمع کرتے ہیں اوربرف پگھلا کر پانی کا استعمال کرتے ہے کیونکہ ہمارے اس علاقے میں پانی کی بہت زیادہ قلت ہے۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایکزیکٹیو افسر پی ایچ ای سوپور غلام رسول سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کو صاف پانی فراہم کریں ان کو پانی سپلائی کی گاڑی ہفتہ میں تین بار بھیجا کرے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details