پلوامہ:بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیر لیڈر و مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کبھی بھی 'من کی بات' پروگرآم میں سیاست پر بات نہیں کی ہے بلکہ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل، ترقی، عوامی بہبود اور ملک کی ترقی کے لئے بات کرتے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی جی سیاست سے زیادہ ملک کے لوگوں کی ترقی اور بہبودی کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
درخشان اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی 'من کی بات' نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔عام لوگ اپنی شکایات اور دیگر مسائل کو حل کروانے کے لیے براہ راست وزیر اعظیم نریندر مودی جی کو اپنی تجاویز اور آراء بھیج رہے ہیں۔اس کی وجہ سے لوگوں کے مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔