اردو

urdu

ETV Bharat / state

DPAP Protest in Srinagar ایل جی انتظامیہ کے خلاف ڈی پی اے پی کا احتجاج

ایل جی انتظامیہ کی جانب سے یونین ٹریٹری میں محکمہ امور صارفین کی جانب سے چاول کی تقسیم کاری میں کٹوتی کرنے پر ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی نے آج احتجاج کیا . ایل جی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ اب عوام کے پیٹ پر لات ماری جارہی ہے۔

ایل جی انتظامیہ کے خلاف ڈی پی اے پی کا احتجاج
ایل جی انتظامیہ کے خلاف ڈی پی اے پی کا احتجاج

By

Published : Jun 8, 2023, 6:06 PM IST

ایل جی انتظامیہ کے خلاف ڈی پی اے پی کا احتجاج

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں کشمیر کے سابق گانگرسی رہنما غلام نبی آزاد کی پارٹی کے دیگر لیڈران بشمول سابق وزیر تاج محی الدین، سابق وزیر غلام محمد سروری اور سابق ایم ایل اے محمد امین بٹ کے علاوہ سینکڑوں کارکنان نے آج سرینگر میں ایل جی انتظامیہ کے خلاف مظاہرے کئے۔ سرینگر کے سونوار میں واقع ڈیپی اے پی کے ہیڈ کوارٹر سے یہ احتجاج شروع ہوا اور لالچوک میں اختتام ہونے والا تھا۔ تاہم پولس نے ان کو سونوار میں ہی گپکار روڈ کے نزدیک روک لیا اور لالچوک کی جانب سے جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران ایک گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرٖح سے ٹھپ پڑ گئی ۔

ڈی پی اے پی کے جنرل سیکرٹری تاج محی الدین کے مطابق ایل جی انتظامیہ نے جموں کشمیر میں متوسط گھرانوں یعنی ابو پاوڑتی لاین (APL) کو اب امور صارفین کے راشن گھاٹوں سے چاول نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ستھر فی صد آبادی کی شرح اے پی ایل ہے جن کو اب مارکٹ سے مہنگے قیمت پر راشن لانا ہوگا جو ایک کثیر آبادی کے ساتھ ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Shortage in doda HSS School للور میں واقع ہائر اسکینڈری اسکول درسی اور غیر تدرسی ملازمین کی شدید قلت

انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر میں پندرہ فی صد آبادی غریب طبقہ ہے یعنی بی پی ایل جن کو راشن ملے گا اور 85 فی صد آبادی کو راشن سے محروم کردیا گیا ہے۔ ایل جی انتظامیہ کو یہ عوام کش فیصلہ واپس لینا چاہئے بشرط دیگر ڈی پی اے پی عوام کے ساتھ سڑکوں پر مظاہرے کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details