اردو

urdu

ETV Bharat / state

زمین کھسکنے سے درجنوں کنبوں کو خطرہ لاحق

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریا کنارے زمین کھسکنے سے علاقہ ناقابل رہائش بن چکا ہیں اور درجنوں کنبے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

By

Published : Dec 25, 2019, 4:42 PM IST

dozens of residential homes in the tehsil mandi are at risk of slipping into river
زمین کھسکنے سے درجنوں کنبوں کو خطرہ لاحق

جموں کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی کی پنچائت ملکاں محلہ دھکڑاں والی میں تیس سے زاید رہائشی مکان دریا کے کنارے آباد ہیں جو ہمیشہ پسیوں کی زد میں آنے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔

یہاں ایک سرکاری سکول اور ایک مسجد شریف بھی آباد ہیں اور اکثر لوگ پسیا گِر آنے کی وجہ سے خطے کے سائے تلے زندگی بسر کرتے ہیں-

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریا کنارے زمین کھسکنے سے علاقہ ناقابل رہائش بن چکا ہیں اور درجنوں کنبے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں محکمہ فلڈ کنٹرول کو کئی بار مطلع کیا گیا تاہم محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوتا-

زمین کھسکنے سے درجنوں کنبوں کو خطرہ لاحق

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں ضلع ترقیاتی کمیشنر نے ازخود علاقہ کی ابہتر حالت کا معائنہ کیا اور 2 دسمبر 2019 کو محکمہ فلڈ کنٹرول کو موقع پر بھیجنے کا وعدہ کیا تھا لیکن قریب ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے ایک بار پھر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ مال اور محکمہ فلڈ کنٹرول کو ہدایت جاری کریں کہ وہ مزکورہ علاقہ میں لوگوں کی مشکلات کو حل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details