ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں گھر گھر ویکسنیشن مہم جاری ہے، اس مہم کے تحت قصبہ پانپور کے ڈونی ناڑ، میج، کونہ بل کے علاوہ دیگر کٸ علاقوں میں بھی لوگوں کو ویکسین دیا گیا۔
یہ مہم تحصیلدار پامپور اشتیاق محی الدین کی سربراہی میں انجام دی جا رہی ہے۔ ٹیم میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ طبی ونیم طبی عملے کے ممبران بھی شریک رہے۔
تحصیلدار پامپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ 'یہ مہم کوروناواٸرس جیسی مہلک وبا پر قابو پانے کے لۓ شروع کی گٸ ہے تاکہ لوگوں کو اس مہلک انفیکشن سے بچایا جا سکے۔