ڈوگرا کرانتی دل کے بانی و سابق رکن اسمبلی بلبنت سنگھ منکو ٹیا نے ضلع ادھم پور کے ہسپتال میں مریضوں اور تیمار داروں کی آمدورفت کے لئے ایک سواری گاڑی کا مفت انتظام کیا ہے۔
منکوٹیا نے بتایاکہ کورونا وائرس کےپیش نظر جب حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے نفادکا اعلان کیاگیا تو اس کے بعد سے گاوں سے ضلع ہسپتال میں مریضوں اور تیماردار پیدل سفر کر کے ہسپتا ل جا تے تھے۔
کیونکہ سڑکوں پر کسی بھی گاڑی کو چلانے اجازت نہیں تھی۔ اس کے علاوہ ضلع ادھم پور کے ہسپتا ل میں اتنی ایمبولینس بھی نہیں کے تما مریضوں ان کے گھر پہنچانے یا انہیں گھر سے لانے کا نظم ہو سکے ۔