اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wrestling Competition in Doda محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے کشتی مقابلے کا انعقاد - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے لڑکوں کے کشتی کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے جموں و کشمیر سے آئے ہوئے طلبہ نے حصہ لیا۔ اس موقعے پر ضلع سپورٹس آفیسر جعفر حیدر شیخ نے ربن کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کیا۔ Jammu Doda Wrestling Competition

Wrestling Competition In Doda
Wrestling Competition In Doda

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 2:33 PM IST

Wrestling Competition In Doda

ڈوڈہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں محکمہ کھیل کود کی جانب سے لڑکوں کے لئے کشتی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ڈوڈہ میں اس نوعیت کا پہلا مقابلہ ہے جو کہ چناب ویلی میں ہو رہا ہے۔ کشتی کا مقابلہ آج تک کبھی بھی چناب ویلی میں نہیں ہوا تھا۔ آج پہلی بار اس مقابلے کے انعقاد کرنے کی وجہ سے پورے جموں و کشمیر سے آئے ہوئے سبھی کھلاڑی بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں اس مقابلے میں کل دس ضلع کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر ضلع اسپورٹس آفیسر جعفر حیدر شیخ نے ربن کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کھیل کود کی جانب سے تمام اضلاع میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے کھیل کود کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Annual Gangbal yatra In Ganderbal گاندربل میں 15ویں سالانہ گنگبل یاترا کا اہتمام

انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے چناب ویلی میں اس طرح کے ٹورنامنٹ کبھی نہیں کرائے گئے تھے۔نوجوانوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں مزید ٹورنامنٹ کرانے کا منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج پہلی بار اس مقابلے کے انعقاد کی وجہ سے کھلاڑئوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اس مقابلے میں کل دس ضلع کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details