اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: آتشزدگی کے سبب محکمہ تعمیرات عامہ کا اسٹور خاکستر - ڈوڈہ ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری میں آج دوپہر آتشزدگی کے سبب محکمہ تعمیرات عامہ کا اسٹور جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

محکمہ تعمیرات عامہ کا اسٹور جل کر تباہ
محکمہ تعمیرات عامہ کا اسٹور جل کر تباہ

By

Published : Jun 17, 2021, 7:11 PM IST

بتایاجارہا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقع سبب ڈویژن ٹھاٹھری کے صدر مقام پر ایس ڈی ایم دفتر کے پاس واقع محکمہ تعمیرات عامہ کے اسٹور میں پیش آیا۔اور دیکھتے ہی دیکھتے اسٹور جل کر خاکستر ہوگیا-

محکمہ تعمیرات عامہ کا اسٹور جل کر تباہ

بتایاجارہا ہے کہ اسٹور میں سڑک کی تعمیر میں چٹانوں ،پتھروں کو توڑنے کے لئے استعمال کئے جانے والا دھماکہ خیز موادموجود تھا۔جو بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا ۔

آس پاس میں سرکاری دفاتر کی موجودگی کے سبب آگ پر بروقت قابو پانے کے لئے فائز اینڈ ایمرجنسی سروس کے عملے نے آگ بجھانے کی کام شروع کیا۔ اور وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ بجھا نے میں ٹھاٹھری کے مقامی لوگوں کے علاوہ سماجی تنظیم، ابابیل، اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے میں متعلقہ محکمہ کی مدد کی ۔

اس آتشزدگی میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

جبکہ آتشزدگی کے سبب اسٹور کے ساتھ ہی بیت الخلاء کمپلکس بھی جل کر تباہ ہو گیا ۔

آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details