ڈوڈہ:ضلع پولیس ڈوڈہ کی جانب سے منعقد کیے جانے والا یہ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا پہلا تھا۔ جس کا مقصد خواتین میں کھیل کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ شری ویش پال مہاجن مہمان خصوصی تھے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم (جے کے پی ایس ) نے حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لڑکیوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ بڑی خوشی ہوئی۔ان کی پرجوش شرکت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ پولیس کی یہ کوشش رہی ہے کہ مستقل میں مزید ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا جائے جس میں بنیادی طور پر نوجوانوں کو شامل کیا جائے تاکہ انہیں کھیلوں کے میدان میں موقع فراہم کیا جا سکے۔ خواتین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔