ڈوڈا پولیس کی جانب سے طالبات کے لئے میراتھن کا اہتمام ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والی ریس میراتھن کو ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم جے کے پی ایس نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں منشیات اور اس کے مضر اثرات کے خلاف بیداری پیدا کرنا ہے۔اس کے علاوہ خصوصی توجہ کے ساتھ اتحاد، بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا تھا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈوڈہ پولیس کی یہ کوشش رہی ہے کہ سوک ایکشن پروگرام کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہوں کیونکہ نوجوان معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:JK Police Free Medical Camp: اننت ناگ میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ
میراتھن میں حصہ لینے والے طلباء کو نقد انعام اور شرکت کا لیٹر بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ شکیل رحمن بھٹ، شری جسونت سنگھ Dy.SP ہیڈکوارٹر ڈوڈہ، شری سشیل کمار Dy.SP DAR ڈوڈہ، انسپکٹر ارون پرکاش شرما SHO PS ڈوڈہ بھی موجود تھے۔
میراتھن میں حصہ لینے والی طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں اس طرح کے یونٹ کے انعقاد بے حد ضروری ہے۔اس کی مدد سے ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے اس طرح کے مقابلوں کے مزید انعقاد کا مطالبہ کیا۔طالبات نے میراتھن مقابلے کے لئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔میراتھن کو لے کر مقامی باشندوں میں بھی جوش و خروش پایا گیا۔