پیر کے روز شام 7:29 منٹ پر پہلے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ 7:32 منٹ پر ایک بڑی شدّت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع کے شہر و دیہات میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
خطہ چناب میں زلزلے کے بھاری جھٹکے زلزلے کے جھٹکوں کے درمیان لوگ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا پائے گئے ہر کوئی اپنے گھروں سے نکل کر بھاگنے لگے۔
ڈوڈہ میں لوگوں نے چیخ و پکار شروع کر دی تاہم زلزلہ کا جھٹکہ چند سیکنڈ کے بعد تھم گیا لیکن ضلع میں لوگ زلزلے کے بھاری جھکٹوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا شکار ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ خطہ چناب میں سال 2005 سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے آ رہے ہیں اور خطہ کو سیستیک زون پانچ میں رکھا گیا ہے ۔ماہرین نے عنقریب زلزلے کی وجہ سے یہاں بھاری تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔