جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندو بھلیسہ میں اُس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا جب انتظامیہ کے ایک آفیسر سمیت چھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ۔
چ: ڈوڈہ میں کئی سرکاری دفاتر سربمہر گندو سب ڈویژن انتظامیہ کے افسر کی کووڈ۔19 رپورٹ مثبت آنے کے بعد فوری طور انتظامی کمپلیکس سمیت جموں و کشمیر بینک، ایس ڈی ایم دفتر، ٹریجری دفتر، بجلی دفتر،زونل ایجوکیشن اور محکمہ مال کے دفتر کو سیل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
بھلسہ ، گندوہ انتظامیہ نے بھلسہ کے مشہور ایڈمن کمپلیکس کو سیل کر دیا کیونکہ ہفتہ کی صبح انتظامیہ کا ایک آفیسر ، پولیس اہلکار، دو حاملہ خواتین اور دو ملازمین سمیت چھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔جن کے نمونے رنڈیم سمپلنگ کے دوران احتیاطی طور لیے گئے تھے ۔
ایس ڈی ایم گندو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کورونا مثبت افراد کے ساتھ رابطہ میں آنے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور اُن تمام لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے جو اِن کے رابطے میں آئے تھے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام ایس او پی کی پیروی کریں۔