اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rally At Kastigarh Doda ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں جیون مشن کی جانب سے ریلی - ڈوڈہ جیون مشن کی ریلی میں طلباء کی شرکت

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں محکمہ جل جیون کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ نے جوش و خووش کے حصہ لیا۔

ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں جیون مشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد
ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں جیون مشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد

By

Published : Aug 19, 2023, 12:21 PM IST

ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں جیون مشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد

ڈوڈہ: مرکشز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں محکمہ جل جیون کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ جوش و خووش کے حصہ لیا۔ طلبا نے پانی بچاو کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی میں پی آر آئی کے اراکین اور مقامی لوگ بھی شامل ہوئے۔ اس ریلی کا مقصد پورے گاؤں کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا اور لوگوں کو پانی کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا تھا۔ اس علاقے میں پانی کی کافی قلت ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگ کافی عرصہ سے پریشان ہیں اور کافی عرصہ سے پینے کے صاف پانی کی مانگ کرتے رہتے تھے۔ ضلع کے تقریباً سبھی گاؤں میں پانی کی قلت ہے خاص طور پر جل جیون مشن کے تحت پینے پانی کی سپلائی کافی کام ہوئی ہے لیکن اب محکمہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام چلا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج ریلی نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Water Scarcity In Baramulla بارہمولہ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی خواتین کا احتجاج

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل جیون کی جانب سے پینے کے صاف پانی سپلائی کی جاتی ہے لیکن ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ پانی کو کسی بھی قیمت پر برباد نہ ہونے دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details