اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھدرواہ کیلاڑ کے جنگل میں آتشزدگی - جنگل میں گھاس کو آگ

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں مسلسل سوکھی گھاس کی وجہ سے جنگلات میں آگ کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں اور سبز درختوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

بھدرواہ کیلاڑ کے جنگل میں آگ کی واردات
بھدرواہ کیلاڑ کے جنگل میں آگ کی واردات

By

Published : Nov 13, 2020, 3:07 PM IST

ڈوڈہ کے جنگلات میں اس وقت سوکھی گھاس موجود ہے اور طویل عرصہ سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے آگ کی واردتیں رونما ہو رہی ہیں۔

بھدرواہ کیلاڑ کے جنگل میں آگ کی واردات

جمعرات کے روز شام کے وقت فارسٹ ڈویژن بھدرواہ کے کمپارٹنمنٹ نمبر اکسٹھ کیلاڑ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی زد میں لے لیا۔

اگرچہ فارسٹ ڈویژن کے عملہ اور فارسٹ پروٹیکشن فورس کے رینج آفیسر کیلاڑ آفتاب احمد نے ڈی ایف او بھدرواہ کی ہدایت پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم تب تک آگ سے درجنوں کی تعداد میں سبز درخت جل کر تباہ ہو گئے تھے۔

فارسٹ آفیسر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگل میں گھاس کو آگ نہ لگائیں ایسے کرنے سے چھوٹے پودے تباہ ہو رہے ہیں اور مستقبل کے لئے انسانی جانوں کے لئے یہ قدم خطرناک ثابت ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details