جموں کشمیر کے ضلع ڈو ڈہ کے محکمہ زراعت کی جانب سے منعقدہ اس کسان میلہ میں مختلف محکموں کی جانب سے سرکاری اسکیموں کی تشہیر کے لئے اسٹال قائم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر کسانوں کو کاشتکاری میں استعمال ہونے والے جدید آلات سے روشناس کرایا گیا۔ سب ڈویژن ایگریکلچر آفیسر (ایس ڈی اے او) پرانو نے کاشتکاروں کو مختلف محکموں کی اسکیمز سے متعلق جانکاری دی۔
ڈی ڈی سی ممبر ان نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاری کے نئے اسکیمز سے فائدہ اُٹھانے پر زور دیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی فلاح بہبود سے متعلق تمام اسکیمات سے کسانوں کو آگاہ کریں، تاکہ دور دراز کے کسان بھی ان اسکیمز سے استفادہ کر سکیں۔