پی ایچ سی (چھنگا) بھلیسہ کے قرنطینہ مرکز میں کمر کی تکلیف میں مبتلا یاسمینہ بیگم نامی خاتون کو مکمل طبی خدمات فراہم کی گئیں۔
بیوہ خاتون کو طبی امداد فراہم
جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ گاؤں گندو میں انتظامیہ نے ایک بیوہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرکے مثال قائم کی ہے جس پر عوامی حلقوں میں انتظامیہ کی ستائش کی جا رہی ہے۔
بیوہ خاتون کو طبی امداد فراہم
چند ماہ قبل مذکورہ خاتون کو کمر کی تکلیف کی وجہ سے علاج کے لئے پنجاب لے جایا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے وہ وہاں پھنس گئی اور جب وہ گھر لوٹ آئی تو اسے قرنطینہ میں ہی رہنا پڑا کیونکہ یہ خانون وہاں ریڈ زون علاقہ میں پھنس گئی تھیں۔
انتظامیہ نے اسے تمام سہولیات فراہم کی۔ جس کی اس خاتون کو قرنطینہ مرکز میں درکار تھی۔ ایس ڈی ایم گونڈو ڈاکٹر پریتم لال تھاپا اور تحصیلدار ارون شرما کی نگرانی میں اس کنبہ کو وہ تمام سہولیات فراہم کی گئیں جن کی انہیں ضرورت تھی۔