اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتظامی افسران و بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کا دورہ کیا - kashmir news

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ روز قبل ہوئی درمیانہ درجہ کی برفباری و بارش کی وجہ سے تحصیل کاستی گڑھ کی پنچائت گرُمل میں پہاڑی سے چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ایک گاؤں متاثر ہوا ہے۔

انتظامی آفسران و بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کا دورہ کیا
انتظامی آفسران و بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کا دورہ کیا

By

Published : Dec 15, 2020, 2:57 PM IST

گرمل کے کُل گاؤں کے اوپری حصّہ سے چٹانیں کھسکنے کے واقعہ کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے جائے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور عوام سے اُس جگہ سے دور رہنے کی تلقین کی تھی۔

اس حوالے سے انتظامیہ کی ہدایت پر پیر کے روز محکمہ زیولوجی، تعمیرات عامہ و دیگر کہی محکموں نے تحصیلدار و بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل کاستی گڑھ کے ہمراہ گُرمل کا دورہ کیا اور اُس جگہ کا معائنہ کیا جہاں سے پتھر گر کر رہائشی آبادی کے اوپر آ رہے ہیں۔

انتظامی آفسران و بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کا دورہ کیا

انتظامیہ کی جانب سے پہاڑی کے اُس حصّہ پر فوری اقدامات کا یقین دلایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کسی حد تک راحت مل سکے۔

بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کے مقامی لوگوں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہے اور وہ اپنے اہل و عیال کے تحفظ کے لیے فکر مند ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے پیش کردہ تجویز پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے بی ڈی سی چئیرمین عبدالغنی بٹ نے بتایا کہ پتھروں کو روک کر رکھنا مشکل کام ہے اور ایسا کرنا بے سود ثابت ہوگا۔چونکہ پہاڑی کا ایک بہت بڑا حصّہ کسی بھی وقت رہائشی آبادی کے اوپر ِگر سکتا ہے جو بڑا سانحہ کی وجہ بنے گا اور اب مذکورہ گاؤں میں رہائش کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

بٹ نے بتایا کہ متاثرہ کنبوں کو دوسرے محفوظ مقام پر اراضی فراہم کی جائے جہاں وہ اپنے لیے آشیانہ تعمیر کر سکیں ۔اس کے علاوہ اُن کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔گزشتہ روز قبل پہاڑی سے بھاری قامت والے پتھر رہائشی گھروں سے محض چند میٹر دوری پر اگر نہیں رُکتے تو کہی انسانی جانیں تلف ہو سکتی تھیں۔

اُنہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کُل گاؤں کے متاثرہ کنبوں کو سرکاری اراضی پر رہائش کی اجازت دی جائے اور اس عمل میں انتظامیہ کی طرف سے دیری بڑے سانحہ کی وجہ بنے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details