ضلع انتظامیہ ڈوڈہ اور محکمہ پولیس کے اشتراک سے ڈوڈہ میں منشیات مخالف مہم کا انعقادکیا گیا۔ ڈی ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن (جے کے اے ایس) اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کی نگرانی میں آج ضلع ہیڈکوارٹرسے منشیات کے استعمال کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا۔ Rally Against Drug Abuse in Doda
ڈوڈہ میں منشیات کے استعمال کے خلاف مہم ڈی ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن (جے کے اے ایس) اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے باہر سے جھنڈی دکھا کر اس مہم کا آغاز کیا۔منشیات مخالف ریلی بازار سے ہوتی ہوئی جی ایم سی ڈوڈہ پہنچی۔عہدیداروں،پولیس،سول انتظامیہ نے مقامی باشندوں کے ساتھ مل کر جنگلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Golden Card JK جموں کشمیر میں 75 لاکھ سے زائد افراد میں گولڈن کارڈ جاری
یہ ریلی گورنمنٹ بوائز تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ایچ آر سیکنڈ اسکول ڈوڈہ میں منشیات کے خلاف نعرے لگائے گئے۔گورنمنٹ بوائز ایچ آر سیکنڈ اسکول ڈوڈہ میں طلباء نے منشیات کے استعمال پر تباادلہ خیال کیا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ نشانہ باز چین سنگھ کا ایک ویڈیو پیغام وائرل کیا گیا۔اس کے علاوہ سول اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اہم مقررین نے منشیات کے استعمال اور نوجوان نسل پر اس کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرتمام لوگوں نے معاشرے میں منشیات کے استعمال کو ناشعور قرار دیاہے۔اس کے خلاف میں بڑے پیمانے پرمہم چلانے کا عہد کیا۔