گذشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل علاقے کے لوگ پانی کی قلت سے محروم ہیں اور پینے کے پانی کی بھی یہاں بڑی دقت پے۔
گذشتہ دو ہفتے سے ہانجی پورہ کے عوام پانی سے محروم - protest
ضلع کولگام کے گاؤں دمحال ہانجی پورہ کے لوگوں نے پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پورا علاقہ بند کرا دیا۔
عوام پانی سے محروم
مقامی لوگوں نے اس کے لیے محکمہ پی ایچ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ نے گذشتہ ایک ہفتہ سے انہیں پینے کے پانی سے محروم رکھا ہے۔
علاقے کے لوگوں نے مزید کہا کہ محکمہ پی ایچ ای پانی کا ٹینک لاتے ہیں لیکن عوام کے بجائے اسے علاقے کے سابق رکن اسمبلی اور ای آئی پی لوگوں کے مکان میں پہنچاتے ہیں۔