اردو

urdu

ETV Bharat / state

بصیر احمد خان ایل جی کے چوتھے مشیر مقرر

بصیر احمد خان فی الحال کشمیر صوبہ کے ڈویژنل کمشنر ہیں اور گزشتہ برس ان کی ملازمت میں ایک برس کی توسیع کی گئی تھی۔

Divisional commissioner kashmir is new adviser to lt. governor G.C Marmu
بصیر احمد خان ایل جی کے چوتھے مشیر مقرر

By

Published : Mar 15, 2020, 6:10 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کو مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کا نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔


وزارت داخلہ کی جانب سے آرڈر نمبر ایس او 3937(E) بتاریخ 31 اکتوبر 2019 جاری کرتے ہوئے 2000 بیچ کے آئی اے ایس افیسر بصیر احمد خان کو ایل جی کا چوتھا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بصیر احمد خان کو گزشتہ برس 5 اگست سے قبل ملازمت میں توسیع کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے منصب پر ہی فائز رکھا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details