ایک تعلیم یافتہ خاتون کی بدولت پوری کائنات بدل سکتی ہے کشتواڑ:جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویژن کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر وجے کمار نے آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ڈی ایف او نے کہا کہ اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے خواتین نے نمایاں رول ادا کیا ہے۔خواتین کے بغیر ترقی یافتہ سماج کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔خواتین کو تعلیم پر زیادہ سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ معاشی ترقی میں ہر سطح پر ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔ ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دیں جو معاشرے میں خواتین کی سلامتی، عزت اور احترام کو یقینی بنائی جائے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ دیپک شرما نے اس موقع پر ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار سے خصوصی بات چیت کی۔وجے کمار نے کہاکہ اس سال سرکار کا تھیم ڈیجیٹل سوسائٹی بنانا ہے ۔ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے میں خواتین کے اہم شراکت کا قابل ذکر ہے۔جس کا مقصد خواتین کی اہمیت کو منظر عام پر لانے کی ایک کوشش ہے ۔خواتین کے خلاگ گھریلو تشدد پر مکمل طور پر قابو پانے کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Crowd in JK Bank Mandi Branch جموں و کشمیر بینک منڈی برانچ میں لوگوں کا ہجوم
انہوں نے مزید کہ کہکاہ ایک مرد پڑھا لکھا ہو تو اس سے سماج پر زیادہ اثر نہیں پڑتا ہے لیکن ایک خاتون تعلیم یافتہ ہو تو اس پوری کائنات بدل سکتی ہے۔حکومت خواتین کو خود کفیل بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔