اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمشنر کشمیر نے ایمز اور دیگر بڑے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا - صوبائی کمشنر کشمر پی کے پولے

اجلاس کے شروع میں متعلقہ افسران نے کمشنر کشمر پی کے پولے کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پروجیکٹز کی کامیابی، منصوبوں پر پیش رفت اور اراضی، معاوضہ، شفٹنگ اور عوامی سہولیات سمیت کئی دیگر معاملوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

صوبائی کمشنر کشمیر نے ایمز اور دیگر بڑے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا
صوبائی کمشنر کشمیر نے ایمز اور دیگر بڑے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

By

Published : Feb 6, 2021, 8:00 AM IST

کمشنر کشمیر پنڈورنگ کے پولے نے جمعہ کے روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) اونتی پورہ، بخشی اسٹیڈیم سرینگر اور کشمیر کے دیگر بڑے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سی ای پی ایچ ای، سی ای کے پی ڈی سی ایل، سی سی ایف، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی، منیجر این ایچ اے آئی، ایس ای سیڈکو اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اجلاس کے شروع میں متعلقہ افسران نے صوبائی کمشنر کشمر پی کے پولے کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پروجیکٹز کی کامیابی، منصوبوں پر پیشرفت اور اراضی، معاوضہ، شفٹنگ اور عوامی سہولیات سمیت کئی دیگر معاملوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

میٹنگ کے دوران جن بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ان میں ایمز اونتی پورہ، بخشی اسٹیڈیم سرینگر، بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ، بائیوٹیک پارک ہندواڑہ، جامع سیوریج اسکیم سرینگر، ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت بجبہاڑہ، بارہمولہ - کپواڑہ سرکٹ میں سیاحوں کی سہولیات، یونانی میڈیکل کالج، گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر، صنعتی اسٹیٹ اور دیگر کئی بڑے پروجیکٹس جو اس وقت مختلف اضلاع میں زیر تعمیر ہیں۔

کام کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ متعلقہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے میں ناکامی پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ منصوبوں پر کام کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل کی جگہ اور محکمہ وارانہ حیثیت پیش کریں۔

انہوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنے والے منصوبوں کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔

صوبائی کمشنر کشمیر نے متعلقہ افراد کو مزید ہدایت کی کہ وہ تمام منصوبوں پر کام کے عمل کو تیز کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ ڈیڈ لائن میں مکمل ہوجائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details