اردو

urdu

ETV Bharat / state

چور جعلی پستول، نقدی سمیت گرفتار - چور کو جعلی پستول کے ساتھ گرفتار کیا

بنیہال پولیس نے ایک چور کو جعلی پستول کے ساتھ گرفتار کیا اور تقریباً 10 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔

چور جعلی پستول، نقدی سمیت گرفتار
چور جعلی پستول، نقدی سمیت گرفتار

By

Published : Jan 23, 2021, 8:36 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پولیس نے ایک چور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری کی گئی تقریباً 10 لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چور جعلی پستول، نقدی سمیت گرفتار

اس سلسلے میں ایس پی رامبن حسیب الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ پولیس بانہال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ دس دنوں میں دو چوری کے معاملے حل کیے ہے۔

پولیس نے رامبن اور بٹوت سے ہوئی چوری کیا گیا سامان برآمد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز قصبہ بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر خورشید احمد شاہ ولد گل محمد شاہ اپنی دکان پر قریب دو بچے ہی بیتھے تھے اور باقی افراد نماز جمعہ ادا کرنےگئے تھے ۔ اتنے میں ایک نامعلوم شخص دکان پر آیا اور اشیا خریدنے لگا۔

اس دوران مزکورہ شخص جعلی پستول دکھا کر وہاں بیگ میں بنک لے جانے والی ساڑھے دس لاکھ سے زائد کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔

قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہونے کی وجہ سے ایس ایچ او بانہال نعیم الحق نے فوری طور سی سی ٹی وی فٹیج دیکھی اور چور کو ریلوے سٹیشن سے گرفتار کر لیا ۔

ملزمکی شناخت سید ظفر عرف ظفرسپاری ولد سید ظفر شاہ ساکنہ یگن پورہ پٹن ضح بارہ مولہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چند سال قبل بانہال کے ایک اور ہول سیلر سے چار لاکھ سے زائد کی رقم سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوا تھا لیکن اس دن بھی اس چور کی قسمت ساتھ نہیں دے پائی اور جوہر ٹنل پار ٹائٹانک پوائنٹ پر کار سمیت پکڑا گیا تھا۔تھانہ پولیس بانہال نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details