جموں وکشمیر کے ضلع کولگام پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 60 کلو منشیات برآمد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اطلاع کے مطابق ایس ڈی پی او قاضی گنڈ محمد شفیق کی نگرانی میں ایس ایچ او قاضی گنڈ کے پی ایس ارشاد احمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے بونی گام قاضی گنڈ کے قریب ایک ناکا لگایا جس دوران ایک گاڑی کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران 6 پیٹیوں میں پوپی اسٹرا منشایت برآمد ہوئی، جس کا 60 کلو وزن تھا۔
گاڑی میں سوار ڈرائیور رنجیت سنگھ ولد ویشن سنگھ آر ساکنہ گگنوال جالندھر پنجاب اور سیار احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ مشی پورہ ریڈوانی تھے۔