جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کی پولیس نے معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے تھے تاکہ میں منشیات فروشوں سے نمٹنے میں کامیابی حاصل ہو۔
گاندربل میں ایک مخبر کی اطلاع پر عمل کرتے ہوئے ایک مکان میں ممنوعہ منشیات کی ایک بہت بڑی کھیپ موجود تھی جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔
ایس ڈی پی او کنگن شری یاسر قادری کی زیر نگرانی گاندربل پولیس نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ تاہم تحصیلدار انسپیکٹر لطیف علی نے کنگن شری عبد المجید راتھر کی موجودگی میں مخبر کے بتائے ہوئے مکان پر چھاپہ مارا اور اس رہائش گاہ سے 10 کلو گانجا، 210 گرام چرس پاؤڈر برآمد کیا ہے۔