بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری مہم پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،پروگرام کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع بارہمولہ کو کیسے Drug Free کیا جائے اور جو لوگ اس وبا میں مبتلا ہے ان کو بھی آگاہی فراہم کی گئ کہ اس وبا سے کیسے بچا جائے ۔
اس پروگرام میں ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے وابسطہ ایسے نوجوان بھی موجود تھے جو منشیات کے ساتھ ملوث تھے اور اس کے علاوہ مختلف این جی او سے منسلک افراد بھی موجود تھے۔مقررین نے اس دوران کہا کہ اگر ہم بارہمولہ اور اس کے مختلف علاقوں کی بات کرے تو گزشتہ چند مہینوں سے کافی نوجوانوں اس وبا میں مبتلا ہوے ہے اور وقت کی اشد ضرورت ہے کہ بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔