اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈسٹرکٹ لیول کسان میلے کا انعقاد - پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ اور محکمہ باغبانی کے اشتراک سے اسپورٹس اسٹدیم (پلوامہ) میں ڈسٹرکٹ لیول کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ لیول کسان میلے کا اہتمام
ڈسٹرکٹ لیول کسان میلے کا اہتمام

By

Published : Feb 24, 2020, 11:09 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:24 AM IST

کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک کسان میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سربراہ، افسران اور عملہ موجود تھے۔

اس موقع پر ایک نمائشی کا اہتما کیا گیا جس میں باغبانی شعبہ میں کار آمد مشنری کی سرکاری دام پر خرید و فروخت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ لیول کسان میلے کا اہتمام

کاشتکاروں کو مختلف اسکیموں اور مشوروں سے نوازا گیا، ڈی سی پلوامہ راگو لنگر نے کیمپ کا افتتاح کیا اور کاشتکاروں کو اس سے متعلق معلومات فراہم کی۔

اس میلے میں کاشتکاروں میں رعایتی داموں میں آلات فراہم کیے گئے،کاشتکاروں نے اقدام کی سراہنا کی ۔

اس موقع پر غلام محمد(کسان) نے کہا کہ 'ایسے کسان میلے منعقد ہونے چاہیں، ان میلوں سے کسانوں میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور ایسے کسان میلے ہر ماہ منعقد ہونے چاہیں۔

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر (پلوامہ) ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد کسانوں کو بہترین ساز و سامان اور بہترین بیج مہیا کرانا ہے تاکہ کسانوں کی آمدنی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جا سکے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details