مذکورہ علاقے میں کوروناوائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد آج میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے اہلکاروں نے علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا تاکہ صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھا جائے۔
'ریڈ زون علاقوں میں ضروری خدمات کی بحالی انتظامیہ کی ترجیح'
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا مزید ایک کیس سامنے آنے کے بعد سب ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں دو دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔
' ریڈ زون علاقوں میں ضروری خدمات کی بحالی انتظامیہ کی ترجیح'
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنکر نے تمام ریڈ زون علاقوں میں عید الفطر کو دیکھتے ہوئے تمام تر ضروری خدمات کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ ریڈ زون میں ضروری خدمات کو قواعد و ضوابط کا پاس کرتے ہوئے تمام تر ضروری خدمات کی بحالی یقینی بناے جائے گی تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔