اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے نکاس علاقے میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد

Block Divias In Pulwama ضلع پلوامہ کے چلڈرن پارک نکاس میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے حکام کو اپنے مسائل سے روبرو کرایا۔

پلوامہ کے نکاس علاقے میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد
پلوامہ کے نکاس علاقے میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 6:35 PM IST

پلوامہ کے نکاس علاقے میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چلڈرن پارک نکاس میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

بلاک دیوس کے پروگرام کے دوران اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز، سی پی او اویس احمد، تحصیلدار راج پورہ زاہد غنی وانی، انفارمیشن آفیسر پلوامہ عدنان احمد، ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد اور ضلع پلوامہ کے تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ کی طرف سے نکاس علاقہ میں منعقدہ بلاک دیوس پروگرام میں پنچایت حلقہ کے تمام علاقوں سے پی آر آئی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو سننا, فوری حل فراہم کرنا اور مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی باشندوں کا ترال کو ریلوے سے جوڑنے کا مطالبہ

علاقے کے مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لوگوں کی شکایات اور مطالبات ان کی دہلیز پر سننے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا اقدام کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details